Nokia suspends the sales of the Lumia 2520

Nokia Suspends The Sales Of The Lumia 2520

حفاظتی وجوہات، نوکیا نے اپنے ٹیبلیٹ لومیا 2520کی فروخت روک دی

نوکیا کی طرف سے یہ اعلان جاری کیا گیا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر لومیا 2520 ٹیبلیٹ کی فروخت روک دی گئی ہے۔انڈرونی ٹیسٹ کے دوران کمپنی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ لومیا2520 کا چارجر جو کہ AC-300 سپلائی دیتا ہے، یہ صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


چارجر کا ایکسچینج ایبل پلاسٹک کور ڈھیلا ہے اور الگ ہو جاتا ہے۔جس کی وجہ سے الیکٹرک شاک کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اور آگ لگنے کا بھی خطرہ ہے.
نوکیا نے اپنے صارفین جو پہلے ہی یہ ٹیبلیٹ خرید چکے ہیں کو اس کے استعمال سے روک دیا ہے۔نوکیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 30,000 چارجرز میں یہ نقص سامنے آیا ہے جن میں 600 سفری چارجر بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-19

More Technology Articles