Nokia TV closer to launch, will have 55” 4K Ultra HD panel

Nokia TV Closer To Launch, Will Have 55” 4K Ultra HD Panel

نوکیا جلد ہی 55 انچ 4K الٹرا ایچ ڈی پینل نوکیا ٹی وی متعارف کرانے والا ہے

نوکیا بھارت میں ایک ٹی وی سیٹ متعارف کرانے والا ہے۔ نوکیا اسے آن لائن ریٹیلر فلپ کارٹ کے تعاون سے پیش کرے گا۔ یہ ٹی وی سیٹ بھارت میں ہی بنایا اور فروخت کیا جائے گا۔  بیورو  آف انڈین سٹینڈرڈز کے مطابق اس ٹی وی میں 55 انچ 4K الٹرا ایچ ڈی پینل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹی میں اینڈروئیڈ  پائی انسٹال ہوگا۔ اس میں گوگل پلے سٹور بھی پہلے سے موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ ٹی وی Intelligent Dimming ٹیکنالوجی کی بدولت   الگورتھم کے استعمال سے بہتر کنٹراسٹ فراہم کرے گا۔ دوسری ٹی وی ساز کمپنیاں اسے لوکل ڈیمنگ یا مائیکرو ڈیمنگ کا نام دیتی ہیں۔
نوکیا ٹی وی دسمبر کے شروع میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔بھارت میں اس کے مقابلے پر ون پلس ٹی وی، می ٹی وی اور موٹرولا ٹی وی پہلے سے موجود ہیں۔ عام طور پر سمارٹ فون ساز کمپنیاں ٹی وی کی پروڈکشن  کے میدان میں کم ہی آتی ہیں لیکن آن لائن سٹریمنگ سروسز کے بڑھنے سے ٹی وی کی مارکیٹ  اور اس میں مقابلہ بھی کافی بڑھ گیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-13

More Technology Articles