Nokia X A110 photo leaked

Nokia X A110 Photo Leaked

نوکیاکے سستے اینڈائیڈ فون کی تصویریں منظرِ عام پر آ گئیں

نوکیا کی اینڈرائیڈ ڈیوائس ابھی سوالوں کی گردش میں ہے، یہ امید کی جا رہی تھی کہ یہ بھی نوکیا کے آشا سیریز کی طرح کی ہوگی مگر اس تصویر میں دکھائی دینے والا سکرین کے نیچے کالا بٹن یہ بتا رہا ہے کہ ایکس اے 110 میں اینڈرائیڈ کا کسٹمائزڈ ورزن ہو گا۔
صارف انٹرفیس بالکل مختلف نظر آرہا ہے۔ جسے کہ ونڈوز فون لائیو ٹائلز سے متاثر کن ہو۔
پلے سٹور کی بجائے الگ سے ایپ سٹور کا شوٹ کٹ نظر آرہا ہے۔

نوکیا نے گوگل میپ کو اپنے HERE سے بدل دیا ہے۔ اس کے علاوہ نوکیا ایکس اے 110 کسی بھی ایک ملک کے لیے مفت نیویگیشن لائسنس کے ساتھ آئے گا۔اس میں نوکیا کی اپنی میوزک سروس بھی ہوگی۔
یہ دو سم والا فون ہوگا مگر اس میں ایک سم والا فون بھی دستیاب ہوگا۔اس کے قیمت تقریباً ($115 / €85) یعنی 12500روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

نوکیا اینڈرائیڈ فون کی تصاویر

ایک سم والے ہینڈ سیٹ اور دو سم والے ہینڈ سیٹ کی قیمتوں میں تھوڑا سا فرق ہوگا۔امید کی جارہی ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نوکیا اپنے ایکس ماڈل کو موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروا دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-21

More Technology Articles