Now The Wall Of Your Room Will Charge Your martphone

Now The Wall Of Your Room Will Charge Your Martphone

اب کمرے میں داخل ہوتے ہیں موبائل چارج ہونگے۔ سام سنگ نے تیاری شروع کردی

گھر میں داخل ہوتے ہی صارفین کو دوسرے اہم کاموں کے ساتھ موبائل چارجنگ کی فکر بھی ہوتی ہے۔ اکثر صارفین گھر میں داخل ہوتے ہی پہلا کام موبائل کو چارج کرنے کا ہی کرتے ہیں تاہم ہوسکتا ہے یہ سب بدل جائے اور آپ کے گھر یا کمرے میں داخل ہوتے ہی آپ کا موبائل فون چارج ہونا شروع ہوجائے۔سام سنگ نے اس انوکھے خیال کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے ایک پیٹنٹ فائل کیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے جو پیٹنٹ فائل کیا ہے، اس میں دیوار پر لگے وال پینل توانائی کو کمرے میں موجود ڈیوائس کی طرف منعکس کریں گے۔ اس طرح آپ کا فون یا دیگر ڈیوائسز بغیر کسی سپورٹڈ پلیٹ فارم کے چارج ہو سکیں گے۔
اس وقت جو وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی ہے، اس میں ڈیوائس کو ایک بیس (base) پر رکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے سام سنگ کی نئی ٹیکنالوجی اس شبعے میں اہم سنگ میل ثآبت ہوسکتی ہے۔

سام سنگ کے موبائل ایک کمرے میں صرف ایک پلیٹ کی مدد سے ڈیوائس کو چارج کیا جا سکے گا، چاہیے ڈیوائس کمرے میں کسی بھی جگہ پر موجود ہو۔
یاد رہے کہ پیٹنٹ فائل کرنے یہ ہرگز مطلب نہیں کہ سام سنگ اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائس کو مستقبل قریب میں بنائے گا لیکن امید رکھی جا سکتی ہے کہ موبائل فون کے شعبے میں جو ترقی ہو رہی ہے، اس کی وجہ سے سام سنگ اس ٹیکنالوجی کو ضرور حقیقت کا روپ دے گا۔

Now The Wall Of Your Room Will Charge Your martphone
تاریخ اشاعت: 2018-03-25

More Technology Articles