Now you can add Apple Maps to your website

Now You Can Add Apple Maps To Your Website

اب آپ ایپل میپس کو اپنی ویب سائٹ میں بھی شامل کر سکتے ہیں

ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی میں ایپل نے ایپل میپس میں کچھ بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ اب تھرڈ پارٹی ڈیویلپر ایپل میپس کو اپنی ویب سائٹس میں ایمبیڈڈ کر سکتے ہیں۔ یہ نئی لانچ کی ہوئی JavaScriptلائبریری MapKit JS سے ممکن ہے اور یہ ابھی بیٹا ورژن میں بھی ہے۔

(جاری ہے)


اب ڈیویلپر میپ کا کوئی مخصوص حصہ سلیکٹ کر سکیں گے اور صارفین کسی خاص علاقے میں لوکیشن اور روٹ تلاش کر سکیں گے۔یہ لائبریری روز 2 لاکھ 50 ہزار میپ انیثیلا ئزیشن اور 25 ہزار سروس کال فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ صارفین کو مزید کئی فیچر فراہم کیےجائیں گے۔
MapKit JS کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-07

More Technology Articles