NSA Hacked Huawei Servers

NSA Hacked Huawei Servers

ہواوے کے سروز ہیک کرنے پر چین اور امریکہ میں شدید کشیدگی

ایک تازہ ترین خبر کے مطابق چین امریکہ کے اس دعوی سے خاصہ خائف نظر آرہا کہ’’ ہواوے‘‘ سرورز کو ملک میں جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
پیر کو چین کے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے چین کے وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کے ملک کو امریکہ سے مبینہ طور پر جاسوسی اور eavesdropping کو لے کر کافی شکایات ہیں اور اب اس تازہ صورتِ حال پر ایک واضح وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


نیو یارک ٹائمز اور Der Spiegel کی ہفتے کی رپورٹس کے بعد سامنے آنے والے تبصرے کے مطابق امریکی کمپنی اور سرکاری حکام کی جاسوسی کرنے پر امریکہ نے چین میں ہواوے ہیڈ کواٹرز میں سرورز کو ہیک کر لیا ہے۔
کچھ سالوں سے امریکہ اور چین کے درمیان خفیہ سائبر جنگ چھڑی ہوئی ہے۔دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے سرورس غیر قانونی طور پر ہیک کیے گئے ہیں۔
امریکہ مبینہ طور پر چین میں سرورز ہیک کر رہا ہے جس کی وجہ سے عوام غم و غصہ کا اظہار کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-25

More Technology Articles