Nubia Z17 spotted on official site

Nubia Z17 Spotted On Official Site

6 جی بی یا 8 جی بی نوبیا زیڈ 17 آفیشل ویب سائٹ پر ظاہر ہوگیا

زیڈ ٹی ای کے نوبیا زیڈ 17 منی  کو چین میں خاصی کامیابی ملی ہے۔ اس کے ہزاروں یونٹ ایک منٹ سے پہلے فروخت  ہو گئے لیکن بہت سے صارفین منی کی بجائے  نوبیا زیڈ 17 کا انتظار کر رہےہیں۔
خوش قسمتی سے زیڈ ٹی ای کے سٹاف میں سے کسی نے غلطی سے نوبیا زیڈ 17  کی تفصیلات کو ویب سائٹ  پر ڈال دیا تھا، جسے غلطی کا احساس ہونے پر   فوراً ہی ہٹا دیا گیا تاہم اتنی دیر میں کسی نے اس کے سکرین شاٹ لےلیے۔

ان سکرین شاٹس سےا ندازہ ہوتا ہے کہ اس ڈیوائس میں بیک پر عمودی   ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس کے نیچے فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کا فرنٹ ڈسپلے ڈوئل ایج ہے، جس کی سائیڈوں پر بیزل بھی نہیں ہے۔
لیک فوٹو سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فون کو چین میں 2 میموری آپشنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ ایک ماڈل 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ان ڈیوائسز کو تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا جائےگا۔
اس سے پہلے بینچ مارک میں پتا چلا تھا کہ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 835 کے ساتھ4 جی بی ریم ہوگی مگر لگتا ہے کہ یہ کسی ایک لوکیشن کےلیے الگ سے متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-10

More Technology Articles