NUST students are representing Pakistan at RoboCup 2016

NUST Students Are Representing Pakistan At RoboCup 2016

پاکستانی ٹیم بھی روبو کپ 2016 میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہے

تیسری کوشش کے بعد نسٹ کے طلباء کی ٹیم روبو کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔نسٹ کی ٹیم  نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد ٹیم ہے بلکہ جنوبی ایشیا سے منتخب  ہونے والی واحد ٹیم بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم سٹینڈرڈ پلیٹ فارم  لیگ کے مقابلوں میں 27 دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلے گی۔روبو کپ کے یہ مقابلے 28 جون سے 4 جولائی تک لیپزگ، جرمنی میں ہونگے۔


روبوکپ بنیادی طور پر روبوٹ فٹ بال ورلڈ کپ ہے، جس کے مقابلوں کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے۔پہلے پہل اس کا آغاز اوساکا ، جاپان میں ہوا مگر دوسرے ممالک کی دلچسپی کے باعث اس کے مقابلے عالمی طور پر منعقد  ہوتے ہیں۔
سینڈرڈ پلیٹ فارم لیگ میں  روبوٹس کے سافٹ وئیر پر زیادہ توجہ ہوتی ہے۔مقابلے میں شمولیت کے لیے آپ کے روبوٹ کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر فیصلے لینے کی طاقت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)


نسٹ کی ٹیم ڈاکٹر یاسر ایاز کی سربراہی میں پہلے بھی دو بار کوالیفائی کر چکی ہے مگر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مقابلوں میں شریک نہ ہوسکی۔اس بار یونیورسٹی نے روبوٹس کی خریداری اور 3 طلباء کے ٹرپ کے لیے فنڈز مختص کیے تو ٹیم نسٹ بھی ان مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل ہو گئی ہے۔ٹیم نسٹ کے زیر استعمال6روبوٹس کو 17ہزار ڈالر میں الڈیباران روبوٹکس ، فرانس سے خریدا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-27

More Technology Articles