Office vulnerability lets hackers use Word files to install malware

Office Vulnerability Lets Hackers Use Word Files To Install Malware

آفس کی خرابی کے باعث ہیکرز ورڈ فائلز کو مال وئیر انسٹال کرنے کےلیے استعمال کر سکتے ہیں

آج کل ای میلز میں ورڈ فائلز کو کھولتے ہوئے صارفین کو زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔مائیکرو سافٹ آفس کی ایک خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکر ورڈ فائلز کی مدد سے مال وئیر انسٹال کر سکتے ہیں۔
زیرو ڈے بگ (ایسا بگ جو پہلے دریافت نہ ہوا ہو یا اس کے بارے میں ابھی کسی کو علم نہ ہو) بنیادی طور پر متاثرہ ورڈ فائل پر انحصار کرتا ہے، جو رچ ٹیکسٹ فائل کی شکل میں ظاہر ہونے والی ایچ ٹی ایم ایل فائل کو ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ ایگزی کیوٹ ہونے کے بعد ایپلی کیشن ریموٹ سرور سے رابطہ کر کے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا ہوا سکرپٹ خاموشی سے انسٹال کر دیتی ہے۔
عام طور پر کیے جانےو الے میکرو ہیک کے برعکس، جس میں انٹرنیٹ سے ڈاؤں لوڈ کی فائلوں کے کھولتے ہی، اس بارے میں خبردار کیا جاتا ہے، نئی خرابی میں متوقع حملے کو روکنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ خرابی مائیکرو سافٹ آفس کے تمام ورژن بشمول ونڈوز 10 کے لیے آفس 2016 کو بھی متاثر کرتی ہے۔
مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 11 اپریل کی جاری کی جانے والی اپ ڈیٹس میں اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل ہونے تک صارفین کو آفس فائل پروٹیکٹڈ ویو موڈ میں دیکھنی چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-10

More Technology Articles