Official picture of The All New HTC One released

Official Picture Of The All New HTC One Released

ایچ ٹی سی کے نئے M8کی تصاویر سامنے آگئیں!

ایچ ٹی سی کی آفیشلی سامنے آنے والی خبر کے مطابق ایچ ٹی سی ون 25 مارچ کو برطانیہ اور نیو یارک میں متعارف کروایا جائے گا۔ ایچ ٹی سی جس کا کوڈ نام ایم 8 ہے 5انچ 1080 پی سکرین اور 800 سنیپ ڈراگن چپ سیٹ کے ساتھ سامنے آئے گا۔ایم 8 کی اب تک سامنے آنے والی دلچسپ بات اس کی الٹرا پکسل ٹیکنالوجی ہے جس میں پچھلے حصے میں دو کیمرے اور ڈیول ایل ای ڈی ٹرو ٹون فلیش ہے۔

(جاری ہے)


ایوی لیکس کے توسط سے ہم پہلے ہی یہ جان چکے ہیں کہ ایچ ٹی سی ایم 8 ’ دی آل نیو ون‘ (The All New One.) کے نام سے جانا جائے گا۔
لانچ کے وقت یہ تین رنگوں میں سامنے آئے گا جس میں کالا، سلور اور گولڈ رنگ شامل ہیں۔
’ دی آل نیو ون‘ جو ایچ ٹی سی ون 2014 کہلائے گا پتلی سکرین، اور پچھلے سائیڈ پر دو کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-20

More Technology Articles