Official Prices of iPhone 6S and 6S Plus for Pakistan Revealed

Official Prices Of IPhone 6S And 6S Plus For Pakistan Revealed

پاکستان میں آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کی آفیشل قیمتیں

پاکستان میں آئی فون 6 ایس (تفصیلات اس صفحے پر) اور 6 ایس پلس(تفصیلات اس صفحے پر) کے پری آرڈرز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ باقاعدہ فروخت کا آغاز13 نومبر سے ہوگا۔ پاکستان کے تمام ٹیلی کام آپریٹر ایپل کے اشتراک سے پاکستان میں آئی فون متعارف کرا رہے ہیں۔
ٹیلی کام آپریٹر کے ذریعے خریدے گئے آئی فونز کمپنی کی 1 سال کی وارنٹی کے ساتھ فروخت کیے جائیں گے اوریہ فون فیکٹری ان لاک ہوں گے، جنہیں پاکستان کے کسی بھی موبائل نیٹ ورک کے لیے آسانی سے استعمال کیا جا سکتاہے۔

اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والے آئی فون کسی قسم کی وارنٹی کے بغیر فروخت ہو رہے ہیں۔پاکستان میں آئی فون 6 ایس اور 6ایس پلس کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)


آئی فون 6ایس
• 16جی بی: 93,724روپے
• 64 جی بی : 107,524روپے
• 128 جی بی: 121,324روپے

آئی فون 6 ایس پلس
• 16 جی بی: 107,524روپے
• 64 جی بی : 121,324روپے
• 128 جی بی: 135,124روپے

اس بار آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کی قیمت توقع سے کافی زیادہ ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آئی فون 6 ایس اور 6ایس پلس آفیشل قیمت سے کافی کم قیمت میں فروخت ہو رہا ہے مگر وہی مسئلہ ہےکہ اوپن مارکیٹ کےسیٹ کی وارنٹی نہیں ہوگی۔
امریکا میں سستا ترین آئی فون 6 ایس 650 ڈالر کا ہے۔ اگر ا1 ڈالر 105 روپے کا ہوتو پاکستان میں قیمت 68250 روپے ہوگی۔پاکستان اور امریکا کے ٹیکس ملا کر ڈیوائس 80 ہزار روپے تک کی ہوگی جسے 93 ہزار میں فروخت کیا جائے گا۔
اوپن مارکیٹ میں آئی فون 6 ایس 16 جی بی ورژن 77 ہزار کا ہے جبکہ آئی فون 6ایس پلس 16 جی بی ورژن کی قیمت 97 ہزار روپے ہے۔

Official Prices of iPhone 6S and 6S Plus for Pakistan Revealed
تاریخ اشاعت: 2015-11-04

More Technology Articles