OneDrive Groups feature shutting down October 16th

OneDrive Groups Feature Shutting Down October 16th

ون ڈرائیو گروپ فیچر کو ختم کر رہا ہے

مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ وہ ون ڈرائیو کے گروپ فیچر کو ختم کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اس سلسلے میں 16 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کا اعلان کیا ہے۔اس عرصے کے دوران صارفین اپنا ڈیٹا دوسرے فولڈرز میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اس فیچر کو کئی ماہ پہلے ہی غیر فعال کرنا شروع کر دیا تھا۔ صارفین کوئی نیا گروپ نہیں بنا پا رہے تھے بلکہ موجودہ گروپوں میں ہی کام کر رہے تھے۔

جس سے لگتا تھا کہ شاید اس فیچر کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔

(جاری ہے)


جو لوگ گروپ فیچر کو استعمال کر رہے ہیں مائیکروسافٹ نے انہیں ایک ای میل کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا گروپس میں سے دوسرے فولڈرز میں ڈال لیں ورنہ ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ گروپ میں سے فائل دوسرے فولڈر میں منتقل کرنے کی ہدایات کے لیے یہ صفحہ دیکھیں۔ گروپ میں سے فائل دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے پہلے فائل کو ڈیسک ٹاپ پر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔ پھر اسے ون ڈرائیو میں اپ لوڈ کر کے شیئر کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-23

More Technology Articles