OneNote can now do your math homework for you

OneNote Can Now Do Your Math Homework For You

ون نوٹ میں اب ریاضی بھی حل کی جا سکتی ہے

ون نوٹ فار ونڈوز10 میں آج کئی نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی گئیں ہیں، جس کے بعد ون نوٹ ریاضی کے حوالے سے بھی ایک پاور فل ٹول بن گیا ہے۔نئی اپ ڈیٹس میں سب سے اہم فیچر انک(Ink) میتھ اسسٹنٹ کا ہے۔ یہ فیچر نہ صرف ہاتھ سے لکھی ہوئی ایکویشن کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرتا ہے بلکہ انہیں حل بھی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹول صارفین کو ایکویشن کا جواب ہی نہیں بتاتا بلکہ اسے مرحلہ وار حل کرنے کا طریقہ بھی بتاتا ہے۔اس سے پہلے مائیکروسافٹ اپنی ایپلی کیشن ورڈ میں ایڈیٹر کا فیچر متعارف کرایا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارفین کو گرائمر اور سٹائل ٹپ دیتا ہے۔ون نوٹ کا ایک اور نیا زبردست فیچر نوٹس کو مرحلہ وار ری پلے کرنے کا ہے۔
یہ فیچر ابھی آفس 365 سبسکرائبر کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-30

More Technology Articles