OnePlus 3T is being discontinued soon

OnePlus 3T Is Being Discontinued Soon

ون پلس 3 ٹی کی فروخت بند کرنےکا فیصلہ ہوگیا

ون پلس کےنئے سمارٹ فون یعنی ون پلس 5 کی خبریں اور لیک آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ اسی لیے کمپنی نے اپنے موجودہ فون ون پلس 3 ٹی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ون پلس 3 ٹی کے چند یونٹ ابھی بھی فروخت کےلیے موجود ہیں۔ اس لیے اس ڈیوائس میں دلچسپی رکھنے والی چاہیں تو اسے فوراً ہی خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ون پلس نے بھی کہہ دیا ہے کہ سٹاک ختم ہونے کے بعد یہ فون دستیاب نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو لگتا ہے کہ فون کی فروخت بند ہونے سے کمپنی مستقبل میں سافٹ وئیر اپ ڈیٹس فراہم نہیں کرے گی تو ایسا نہیں ہے۔ ون پلس اپنی ڈیوائسز ون پلس 3 اور ون پلس 3 ٹی کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ برقرار رکھے گا۔
سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کے حوالے سےاس طرح کے وعدے تقریباً تمام کمپنیاں کرتیں ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی وفا ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-26

More Technology Articles