OnePlus 5 will officially be announced on June 20

OnePlus 5 Will Officially Be Announced On June 20

ون پلس 5 کو 20 جون کو متعارف کرایا جائے گا

کئی ہفتوں کی افواہوں کے بعد اب تصدیق ہو گئی ہے کہ ون پلس 5 کو جلد ہی یعنی 20 جون کو لانچ کیا جائے گا۔کمپنی نے اس ڈیوائس کی لانچ کے لیے خصوصی پیج oneplus.net/launch بنایا ہے۔
ون پلس نے ون پلس 4 کے نام سے کوئی ڈیوائس متعارف نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

مشرقی ممالک میں عموماً 4 کے عدد کو منحوس سمجھا جاتا ہے بالکل ایسے ہی جیسے مغربی ممالک میں 13 کے عدد کو منحوس سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے کمپنی نے ون پلس 3 کے بعد ون پلس 3 ٹی متعارف کرایا تھا، اس کے بعد اب ون پلس 5 متعارف کرایا جائے گا۔
افواہیں ہیں کہ اس ڈیوائس میں 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری، 6 جی بی ریم اور سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ چپ سیٹ ہوگا.

تاریخ اشاعت: 2017-06-07

More Technology Articles