Open MobiCash Mobile Account by Dialing code

Open MobiCash Mobile Account By Dialing Code

موبی کیشن اکاؤنٹ کھلوانا اتنا آسان جتنا کال ملانا

اب موبی لنک فنانشل سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے موبی کیش کاا کاؤنٹ کھلوانا بہت آسان ہو گیاہے۔ صارفین *786#ملا کر موبی کیش اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔موبی لنک کی جانب سےاس سہولت کو متعارف کرانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو موبائل اکاؤنٹ استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہے۔ موبی لنک صارفین کو اکاؤنٹ کھلوانے پر سہولت ہی نہیں بلکہ بونس بھی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

موبی کیش اکاؤنٹ کھلوانے والے ہر صارف کو پہلی دفعہ پیسے جمع کراتے ہی 250 موبی لنک منٹس ملتے ہیں۔
کوڈ ملا کر اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت صرف اُن صارفین کے لیے ہے جن کی موبائل سم کی بائیومیٹرک تصدیق ہوچکی ہے۔ایسے تمام افراد جن کی موبائل کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوئی یا اُن کے نادرا کے ریکارڈ میں کچھ مسئلہ ہے، وہ صارفین اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-06

More Technology Articles