Open Signal 24093 unique and different Android powered devices are available

Open Signal 24093 Unique And Different Android Powered Devices Are Available

دنیا میں 24093منفرد اینڈریوڈ ڈیوائسسز ہیں

اوپن سگنل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں 24093منفرد اینڈریوڈ ڈیوائسسز ہیں۔اوپن سگنل نے جب 2012 میں اپنی رپورٹ شائع کی تھی تو اس وقت منفرد اینڈریوڈ ڈیوائسسز کی تعداد 3997تھی جبکہ ایک سال پہلے منفرد اینڈریوڈ ڈیوائسسز کی تعداد18796 ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ان اعداد و شمار کے مطابق 2012 سے اب تک منفرڈ اینڈریوڈ ڈیوائسسز کی تعدا 6 گُنا بڑھ چکی ہے۔
یہ اینڈریوڈ ڈیوائس خود بخود پیدا نہیں ہوتی، ان ڈیوائس کو بنانے کے لیے دنیا بھر میں 1294ادارے یا کمپنیاں ہیں۔ 24093میں سے 37.8فیصد ڈیوائس سام سنگ بنا رہا ہے۔ پچھلے سال سام سنگ کا منفرد اینڈریوڈ مصنوعات میں حصہ43 فیصد تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-06

More Technology Articles