Opera 42 built in currency converter

Opera 42 Built In Currency Converter

اوپیرا 42 میں خودکار کرنسی کنورٹر کا فیچر شامل ہوگا

انٹرنیشنل ویب سائٹس پر شاپنگ کرنے یا ویسے ہی قیمتیں دیکھتے ہوئے ، ویب سائٹس پر لکھی گئی قیمت کو اپنی کرنسی میں دیکھنے کےلیے صارفین کو مختلف مالیاتی ویب سائٹس یا پھر گوگل سرچ انجن کی مدد لینا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

اوپیرا براؤزر استعمال کرنے والے اوپیرا 42 میں ایک زبردست فیچر کے باعث گوگل یا کسی دوسری ویب سائٹ کے بغیر ہی کرنسی کو مقامی یا کسی دوسری انٹرنیشنل کرنسی میں دیکھ سکیں گے۔
صارفین ویب سائٹ پر لکھی ہوئی قیمت پر کچھ ماؤس رکھ کر یا قیمت کو سلیکٹ کر کے دوسری کرنسی میں قیمت دیکھ سکیں گے۔
اوپیرا کے صارفین 32 بڑی کرنسیوں میں سے اپنی مرضی کی کرنسی منتخب کر سکتے ہیں۔ اوپیرا جو کرنسی ریٹ دکھائے گا وہ براہ راست یورپین سنٹرل بنک کا کرنسی ایکسچینج ریٹ ہوگا۔

Opera 42 built in currency converter
تاریخ اشاعت: 2016-12-13

More Technology Articles