Opera Max saves your data allowance

Opera Max Saves Your Data Allowance

اوپیرا میکس 3 کے استعمال سے ڈیٹا کے خرچ میں حیرت انگیز کمی

اوپیرا نے او پیرا میکس 3 کے لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ اینڈروئیڈ کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد یہ فیس بک اور دوسری سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا ڈیٹا بھی بچاتا ہے۔اوپیرا میکس صارفین کو انفرادی ایپس مانیٹر اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپس کو مانیٹر کر کے صارفین کو بتاتا ہے کہ کون سی ایپل کیشن زیادہ انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہیں، جس کے بعد صارفین اس ایپلی کیشن کو انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونے سے روک سکتے ہیں۔
اوپیرا کا دعویٰ ہے کہ اوپیرا میکس انسٹا گرام پر 60 فیصد، پرنٹرسٹ پر 50 فیصد، لائن، بی بی ایم اور زولو پر 40 فیصد ڈیٹا کی بچت کرتا ہے۔
اوپیرا کا کہنا ہے کہ اوپیرا میکس 3 فیس بک کی ویب سائٹ کو وی پی این کے ذریعے لوڈ کرتا ہے جس سے ڈیٹا کی 50 فیصد بچت ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-06

More Technology Articles