Oppo announces ColorOS now has 320M users, talks expansion to Latin America and USA

Oppo Announces ColorOS Now Has 320M Users, Talks Expansion To Latin America And USA

اوپو کے کلر او ایس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 320 ملین ہو گئی

اوپو کے وائس پریزیڈنٹ اور گلوبل سیلز کے پریزیڈنٹ ایلن وو کا کہنا ہے کہ  وہ  اوپو کے صارفین  کی تعداد کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوپو کے کلر او ایس کے صارفین کی تعداد 320 ملین ہو گئی ہے۔کلر او ایس ، اینڈروئیڈ کی بنیاد پر بنایا گیا  یوزر انٹرفیس ہے۔
ایلن وو کا کہنا ہے کہ 2020 کی پہلی ششماہی میں وہ لاطینی امریکا میں اپنے کاروبار کو پھیلائیں گے۔
تاہم  شمالی امریکا  اوپو کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

شمالی امریکا میں اوپو کے لیے سب سے بڑا  مسئلہ یہ  ہے کہ 90 فیصد امریکی براہ راست کمپنیوں کے آؤٹ لٹس سے  فون خریدنے کی بجائے فون کیرئیر کے ذریعے خریدتے ہیں۔اس کے بر عکس اوپو اب تک براہ راست  صارفین کو ہی سمارٹ فونز فروخت کرتا رہا ہے۔کمپنیوں کے سمارٹ فونز فروخت کرنے کے لیے امریکی کیرئیر کی کئی شرائط ہوتی ہیں۔ اسی لیے اوپو یورپ اور جاپان میں بزنس ٹو بزنس آپریشنز پر کام کر رہا ہے۔ 

ایلن وو نے بتایا کہ اُن کی کمپنی  فولڈ ایبل فون پر کام کرتی رہی ہے لیکن اس کی طلب نہ ہونے کے باعث اس پر کام بند کر دیا۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-10

More Technology Articles