Over 10 million dollar donated on Facebook for Nepal earthquake relief

Over 10 Million Dollar Donated On Facebook For Nepal Earthquake Relief

فیس بک کی مدد سے نیپال کے لیے امداد

فیس بک کے ڈونیٹ بٹن متعارف کرانے کے دو دن میں ہی نیپال کے زلزلہ زدگان کے لیے 1 کروڑ ڈالر جمع ہوگئے۔فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے اس بات کا اعلان اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا۔ فیس بک نے اکتوبر 2014 میں سیفٹی چیک بٹن بھی متعارف کرایا تھا جس کے تحت صارفین آفت زدہ علاقوں سے اپنی موجودہ کیفیت کے بارے میں بتا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

آفت زدہ علاقوں کے صارفین کے فیس بک پوچھتا ہے کہ کیا وہ محفوظ ہیں۔

ہاں یا نہیں کی صورت میں تمام دوستوں کو مطلع کر دیا جاتا ہے۔ نیپال کے زلزلے میں بھی فیس بک اور گوگل نے اپنی یہی سروس بحال رکھی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ زکر برگ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے 70 لاکھ لوگوں نےسیف بٹن کا استعمال کر کے اپنے دوستوں کو اپنی خیریت سے مطلع کیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-01

More Technology Articles