Pakistan Imports 1 Billion USD Mobile phones yearly

Pakistan Imports 1 Billion USD Mobile Phones Yearly

پاکستانی قوم سالانہ 1 ارب ڈالر موبائل فونز کی درآمد پراڑا دیتی ہے

پاکستانی سالانہ 1 ارب ڈالر کے قریب موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کردیتے ہیں۔ پی ٹی اے نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ بین الاقوامی سیل فون بنانے والی کمپنیوں کو ملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن آتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے سیل فونز کی درآمد پر فی موبائل ایک ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی تھی، لیکن اس کے نتیجے میں فونز کی اسمگلنگ بڑھ گئی.

پی ٹی اے نے تجویز دی ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر پر اسمارٹ فونز کی درآمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے بین الاقوامی سیلولر کمپنیوں کو صنعتیں لگانے کی دعوت دی جائے، تاکہ نہ صرف سرمایاکاری بڑھے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جاسکیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-08

More Technology Articles