Pakistan ranks the lowest on Global Connectivity Index Report 2016

Pakistan Ranks The Lowest On Global Connectivity Index Report 2016

گلوبل کنکٹیویٹی انڈیکس رپورٹ 2016

سمارٹ فونز بنانے والی عالمی کمپنی ہوواوے نے اپنی سالانہ گلوبل کنکٹیویٹی انڈیکس رپورٹ 2016شائع کر دی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے دیکھا جائے تو2016 کی رپورٹ کچھ خاص حوصلہ افزاء نہیں ہے۔ 50ممالک کی فہرست میں پاکستان آخری نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ہوواوے نے اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیےانفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کو معیار بنایا ہے۔
اس فہرست میں شامل 12ممالک نے پچھلے سال کی نسبت اس سال اپنی پوزیشن کو بہتر کیا ہے، 4 ممالک کی درجہ مزید کم ہوگیا ہے۔ سرفہرست تین ممالک میں امریکا، سنگا پور اور سوئیڈن شامل ہیں ۔ پاکستان کا درجہ 50واں ہے۔ بنگلادیش کا درجہ 49اور بھارت کا 44واں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-12

More Technology Articles