pakistan ranks the lowest on global connectivity index report 2017

Pakistan Ranks The Lowest On Global Connectivity Index Report 2017

گلوبل کنکٹیویٹی انڈیکس رپورٹ 2017

2016 کے گلوبل کنکٹیویٹی انڈیکس کی طرح 2017 میں بھی پاکستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے سالانہ گلوبل کنکٹیویٹی رپورٹ 2017 جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس سال بھی پاکستان آخری نمبر پر ہے۔ ہواوے نے اس رپورٹ میں 50 ممالک کو شامل کیا تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پاکستان 50 ویں نمبر پر ہے۔ پچھلے سال رپورٹ میں بھارت کا درجہ 44 تھا، جو اس سال بہتر ہو کر 43 ہو گیا ہے۔فہرست میں بنگلا دیش کا نمبر پچھلے سال بھی 49 واں تھا اور اس سال بھی 49 واں ہی ہے۔
رپورٹ کی تیاری میں ہواوے بہت سے انڈیکیٹر استعمال کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق براڈ بینڈ میں پاکستان کا معیار 21 فیصد سے بڑھ کر 26 فیصد ہوا ہے۔ڈیٹا سنٹر میں 20 سے 23 ہو گیاہے۔ کلاؤڈ بدستور 23فیصد، بگ ڈیٹا بدستور 25 فیصد ہے جبکہ آئی او ٹی 18 سے 20 فیصد ہوگیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-18

More Technology Articles