Pakistani Wins Second Place in NASA Design Competition

Pakistani Wins Second Place In NASA Design Competition

پاکستانی نوجوان کی ناسا کے ڈیزائننگ کے مقابلے میں دوسری پوزیشن

او لیول کے طالب علم میر شاہ اعزاز نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ میر شاہ نے امریکی ناسا(نیشنل ایئروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن) کے منعقدہ سالانہ ڈیزائنگ کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس سال اس مقابلے میں 3007 انٹریاں بھیجی گئی۔ ان میں سے 994 کو مقابلے کے لیےمنتخب کیا گیا۔ ان 994 میں سے میر شاہ کا ڈیزائن دوسرے نمبر پر رہا۔
ڈیزائنگ کے اس مقابلے میں ناسا نے 11 سے 18 سال تک کے طلباء(جو 6 گریڈ سے 12 گریڈ تک پڑھ رہے ہوں) کو ٹاسک دیا کہ زمین سے باہر خلا میں اور دوسرے سیاروں میں انسان کے لیے رہنے کے قابل گھروں اور کالونیوں کا ڈیزائن بنائیں۔

ناسا کی طرف سے چھوٹ تھی کہ ایک ٹیم میں 6 افراد شامل ہو سکتے ہیں مگر میر شاہ نے خود کو انفرادی طور پر ہی رجسٹر کرایا اور پھر بھی اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

پیشہ ور اور ماہر خلابازوں نے میرشاہ کے کام کو دیکھا اور اس کی دوسری پوزیشن کا فیصلہ کیا۔
میر شاہ کی کامیابی سے پاکستان کے دوسرے نوجوانوں کی بھی خلائی شعبےاور دوسرے حوالوں سے ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی۔
کچھ دن پہلے پاکستانی طالب علم وقاص علی نے بھی مائیکروسافٹ کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-08-25

More Technology Articles