Panasonic unveils bendable

Panasonic Unveils Bendable

پینا سونک نے مڑنے والی لیتھیم آئیون بیٹری متعارف کرا دی

پینا سونک اس وقت دنیا میں سمارٹ فون بیڑی کے حوالے سے ایک بڑا نام ہے۔ پیناسونک نے اب ایک ایسی لیتھیم آئیون بیٹری لانچ کی ہے جسے موڑا بھی جا سکتا ہے۔یہ بیٹری وئیر ایبل اور کارڈ ٹائپ الیکٹرونکس میں استعمال ہونگی۔ اس بیٹری کی موٹائی 0.55 ملی میٹر (0.022) انچ ہے۔

(جاری ہے)


پینا سونک کا کہنا ہے کہ مڑنے والی یہ بیٹری بہت محفوظ ہے۔ اسے انسانی جسم کے ساتھ بندھنے والی ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس بیٹری کو سمارٹ کپڑوں اور ریسٹ بینڈ میں لگایا جا سکتا ہے۔
پینا سونک کی یہ مڑنے والی بیٹریاں اکتوبر 2016 کے آخر میں فروخت کے پیش کر دی جائیں گی۔

Panasonic unveils bendable
تاریخ اشاعت: 2016-09-29

More Technology Articles