Patent application shows Facebook working on its own pair of AR smartglasses

Patent Application Shows Facebook Working On Its Own Pair Of AR Smartglasses

فیس بک اے آر سمارٹ گلاسز پر کام کر رہا ہے۔

فیس بک کے ایک ڈویژن اوکلس نے حقوق ملکیت کی ایک درخواست جمع کرائی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک اے آر سمارٹ گلاسز پر کام کر رہا ہے۔
اس درخواست کا عنوان waveguide display with two-dimensional scanner ہے۔ ان سمارٹ گلاس میں فریم کے اندر موجود ڈسپلے ویوو گائیڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے روشنی کی لہر وں کو لینز میں سے گزارے گا۔یہ ڈسپلے ویڈیو اور تصاویر دکھائے گاجبکہ آڈیو کےلیے سپیکر یا ہیڈفون ستعمال کیے جائیں گے۔


ایپل بھی اسی طرح کے سمارٹ گلاسز پر کام کر رہا ہے جو 2019 تک متعارف کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین کو امید ہے کہ سمارٹ گلاسز آئی فون سے زیادہ مقبول ہونگے۔اوکلس کے چیف سائنٹسٹ مائیکل ابراش کا خیال کچھ مختلف ہے۔ اُن کا کہناہے کہ یہ سمارٹ گلاس 2022 تک سمارٹ فون کو تبدیل کریں گے۔
فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ آنے والے دور میں اے آر اور وی آر بڑے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ہونگے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک کا بھی اس حوالے سے یہی خیال ہے۔زکربرگ کے خیال کے مطابق سمارٹ گلاسز نہ صرف سمارٹ فونز کی جگہ لیں گے بلکہ پرسنل کمپیوٹروں کا بھی متبادل ہونگے۔
فیس بک نے 2014 میں اوکلس کو 2 ارب ڈالر میں خریدا تھا.

Patent application shows Facebook working on its own pair of AR smartglasses
تاریخ اشاعت: 2017-08-19

More Technology Articles