Pirated Windows 10 installations will rock a desktop watermark

Pirated Windows 10 Installations Will Rock A Desktop Watermark

ونڈوز10 پائیریٹ انسٹالیشن پر ڈیسک ٹاپ واٹر مارک

مائیکروسافٹ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مفت خورے ونڈوز 10 پر سابقہ پائیٹریٹڈ ونڈوز سے اپ گریڈ تو کر سکیں گے مگر ان کے لیے سیکورٹی پیچ جاری نہیں کیا جائے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب مائیکروسافٹ نے اپنے سابقہ فرمان کی مزید تشریح اس طرح فرمائی ہے کہ ایسے افراد کو نہ صرف سیکورٹی پیج جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ اُن کی ونڈوز 10 کے ڈیسک ٹاپ پر ایک واٹر مارک انہیں یاد دلاتا رہے گا کہ ان کا آپریٹنگ سسٹم اصلی نہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹم کے ای وی پی ٹیری میئرسن نے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا۔ مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ونڈوز 10 میں یہ آپشن موجود ہے کہ صارفین اپنے پائیٹریٹڈ آپریٹنگ سسٹم کو مائیکروسافٹ سٹور سے اصل ونڈوز10 سے اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔ یعنی مفت خوروں کو لازمی ونڈوز 10 کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ پائیٹریٹڈ ونڈوز مال وئیر، فراڈ، انفارمیشن کے لیک ہونے اور خراب کارکردگی کا باعث ہوتی ہے ۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں ونڈوز 10 پر اپ گریڈنگ مفت ہو گی، چین اور کچھ ایشیائی ممالک میں یہ سستی ہوگی، جبکہ کچھ ممالک میں اس کی قیمت زیادہ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-16

More Technology Articles