PLUTO WILL SEND EARTH A LOVE LETTER

PLUTO WILL SEND EARTH A LOVE LETTER

سیارہ پلوٹو سے محبت نامہ زمین پر پہنچے والا ہے

جب نیو ہورائزن بونے سیارے پلوٹو کے پاس سے گذرے گا تو اس تاریخی لمحے میں کئی حیران کن تصاویر اور معلومات سامنے آئیں گی۔
خلائی مشن کے بلیک اینڈ وائٹ لوری (Long Range Reconnaissance Imager)کیمرہ سے لی گئی ایک تصویر میں بائیں جانب دل کی طرح کا ایک بڑا اور ٍٍروشن حصہ نظر آ رہا ہے۔اس تصویر میں دل کا صرف آدھا اور اوپرکا حصہ روشن نظر آ رہا ہے۔
اہلیان زمین کو پلوٹو کا یہ محبت نامہ مکمل طور پر دیکھنے کے لیے ایک یا ڈیڑھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ نیو ہورائزن کے پاس اور بھی کام ہیں محبت کے سوا۔ نیو ہورائزن تیزی سے معلومات جمع کرکے انہیں زمین پر ارسال کرنے میں بھی مصروف ہوگا۔
نیو ہورائزن کو 19 جنوری 2006 میں زمین سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ 2007 میں مشتری کے پاس سے گذرتے ہوئے اس نے مشتری اور مشتری کے چاندکی بھی بہت زبردست تصاویر اور معلومات بھیجی تھیں۔ چودہ جولائی 2015 کو یو ایس ٹی وقت 11:49:57 کے مطابق نیو ہورائزن پلوٹو سے نزدیک ترین ہوگا۔اس کی پلوٹو سے دوری 7800 میل یا 12500 کلومیٹر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-14

More Technology Articles