Pokemon Go reached 800 million in revenue in record time

Pokemon Go Reached 800 Million In Revenue In Record Time

پوکیمون گو نے ریکارڈ ٹائم میں 800 ملین ڈالر کما لیے

پوکیمون گو گیم نے کم سے کم مدت میں زیادہ سے زیادہ پیسے کمانےکے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اس گیم کی 2016 کی آمدن 950 ملین ڈالر ہے۔ اگرچہ یہ گیم مفت ہے مگر پلیئر بہت سے ٹول خرید کر پوکیمون پکڑ اور اپنا لیول بڑھا سکتے ہیں۔
پوکیمون گو نے پہلے کم مدت میں 600 ملین ڈالر اور اب 800 ملین ڈالر کما لیے ہیں۔ اتنی کمائی کرنے میں گیم کو 110 دن لگے ہیں۔ پوکیمون گو نے کینڈی کرش ساگا سے دوگنا رفتار سے پیسے کمائے ہیں۔

(جاری ہے)

کینڈی کرش ساگا کی اتنی آمدن 250 دنوں میں ہوئی تھی۔ایک بات یہ بھی ذہن میں رہے کہ پوکیمون گو پوری دنیا کی بجائے مخصوص ممالک میں لانچ کی جاتی رہی ہے جبکہ باقی گیمز ایک ساتھ پوری دنیا میں لانچ ہوتیں تھیں۔
پوکیمون گوگیم جولائی کے شروع میں لانچ ہوئی تھی اور دو ماہ میں اس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 50 کروڑ سے بڑھ گئی تھی۔تب سے اب تک پوکیمون گو کے پلیئر اب تک 8.7 ارب کلو میٹر کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔

Pokemon Go reached 800 million in revenue in record time
تاریخ اشاعت: 2017-01-17

More Technology Articles