Pokemon Go sets an App Store record for downloads in an opening week

Pokemon Go Sets An App Store Record For Downloads In An Opening Week

پوکیمون گو اب تک 35 ملین ڈالر کما چکی ہے

پچھلے دو ہفتوں سے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب پوکیمون گو کے حوالے سے خبریں سامنے نہ آتی ہوں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پوکیمون گو نے ایپ سٹور پر لانچ کے پہلے ہی ہفتے میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پوکیمون کو صرف امریکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا تھا۔ اس کے باوجود ایپ سٹور پر پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی گیم کا اعزاز پانا کافی اہم بات ہے۔

(جاری ہے)


پوکیمون گو کو کئی ممالک کے علاوہ اب جاپان میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔خیال ہے کہ پوکیمون گو آئندہ چند سالوں میں ایپل کو اربوں کما کر دے گی۔اگرچہ پوکیمون گو انسٹال کرنے اور کھیلنے کے لیے مفت میں دستیاب ہے تاہم ایپلی کیشن میں ان ایپ پرچیز کا فیچر بھی ہے۔لانچ ہونے سے اب تک پوکیمون گو 35 ملین ڈالر کما چکی ہے۔
ایک ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ لوگ پوکیمون گو گیم پرفیس بک اور دوسری ایپلی کیشنز سے زیادہ ٹائم صرف کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-22

More Technology Articles