Poor iPhone X sales slow down Samsung OLED business

Poor IPhone X Sales Slow Down Samsung OLED Business

آئی فون ٹین کی ناکافی فروخت نے سام سنگ کے او ایل ای ڈی کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچایا ہے

کچھ دن پہلے ہی خبریں آئیں تھیں کہ ایپل نے 29 ملین آئی فون ٹین فروخت کیے ہیں۔ ایپل آئی فون ٹین کی کم فروخت کا اثر سام سنگ پر بھی پڑا ہے۔ اس ڈیوائس میں چونکہ سام سنگ کی بنائی او ایل ای ڈیز بھی استعمال ہوتی ہیں تو فون کی فروخت کم ہونے پر سام سنگ نے بھی پروڈکشن میں 10 فیصد کمی کر دی ہے۔ اس سے پہلے سام سنگ نے بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ویتنام میں بھی فیکٹری لگانے کا سوچا تھا لیکن اب سام سنگ نے یہ پروگرام بھی موخر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


ذائع کا کہنا ہے کہ اے 3 پلانٹ خاص طور پر ایپل کو او ایل ای ڈیز فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سام سنگ نے اس فیکٹری میں ہر ماہ 135000 او ایل ای ڈیز تیاری کی ہیں، جن میں سے 1 لاکھ براہ راست ایپل کو فروخت کی جاتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایپل اسی پینل کے ساتھ دوسمارٹ فونز کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک ماڈل 5.85 انچ اور دوسرا 6.46 انچ کا ہوگا۔ اس پینل کو شاید ایل جی ڈسپلے تیار کرے۔
ایل جی کی ایک ذیلی کمپنی ایل جی کیمیکل اس وقت ایل شیپ بیٹری پر کام کر رہی ہے۔ اس بیٹری کو 2018 کے آئی فون میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-27

More Technology Articles