Prisma app improves photo quality

Prisma App Improves Photo Quality

پرزما ایپ میں فوٹو کوالٹی پہلے سے بہتر۔ نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پرزما ایپلی کیشن الگورتھم کی مدد سے تصاویر کو مصوری کی طرح کے فن پاروں میں بدل دیتی ہے۔ لانچ کے6 ماہ بعد پرزما نے ویڈیو کےلیے بھی فلٹر متعارف کرائے۔ اس کے بعد خبریں آئیں کہ فیس بک بھی ویڈیو کےلیےایسے ہی فلٹر متعارف کرا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے براہ راست پرزما کے مقابلے پر آنے سے ایسا لگا کہ پرزما ایپلی کیشن اب بالکل ختم ہو جائے گی تاہم پرزما اب بھی نت نئےفیچر متعارف کرا رہا ہے۔


حالیہ اپ ڈیٹس میں پرزما نے جیو فیڈ کا فیچر متعارف کرایاہے۔ اب صارفین اپنی تصاویر کو شیئر بھی کرسکیں گے۔ یہ تصاویر صارفین کے اردگرد موجود مقامی افراد کو ہی نظر آئیں گی تاہم جیسے جیسے تصویر کےلائکس بڑھیں گے، ویسے ہی یہ دوردراز کےصارفین کی پہنچ میں آتی جائے گی۔
پرزما نے سکوائر امیج فارمیٹ کی پابندی ختم کر دی ہے۔پرزما نے فری فارم ریشو اور فوٹو ریزولوشن کو بھی دوگنا کر کر دیاہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-20

More Technology Articles