PTA Ban wordpress in Pakistan for security issue

PTA Ban Wordpress In Pakistan For Security Issue

پی ٹی اے نے ورڈپریس ڈاٹ کام کو بلاک کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پاکستان میں ورڈپریس ڈاٹ کام کو بلاک کر دیا ہے۔اس پابندی کے بعدپاکستان میں اس وقت ورڈ پریس ڈاٹ کام اور ورڈ پریس پر بنے لاکھوں بلاگز ناقابل رسائی ہیں۔
پابندی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں تاہم خیال ہے کہ یہ پابندی یوم پاکستان کے حوالے سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہ پابندی دو دنوں تک ہٹا لی جائے گی۔


پاکستانی عوام سیکورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون سروس کی بندش کے تو عادی ہوگئے تھے، مگر یوں چند ویب سائٹس کی وجہ سے لاکھوں بلاگز کو بلاگ کرنا نئی بات ہے۔ یہ بالکل یوٹیوب کی پابندی کی طرح ہے جہاں درجن بھر ویڈیوز لنکس، جنہیں کوئی مسلمان دیکھنے کا تصور نہیں کر سکتا، کی وجہ سے پاکستانی کروڑوں ویڈیوز تک رسائی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)


دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ورڈ پریس کا نمبر 32 ہے جبکہ لاکھوں پاکستانیوں نے بھی اس پر بلاگز بنائے ہوئے ہیں۔

اس پابندی کے بعد سب مجبوراً انہی چور راستوں سے ورڈ پریس کو استعمال کریں گے جن کے ذریعے یوٹیوب کو دیکھا جاتا ہے۔ یاد رہے یوٹیوب بلاک ہونے کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں 16 ویں نمبر پر ہے۔
اس سال کے شروع میں بھارت کی حکومت نے بھی سیکورٹی خدشات کی بنا پر 32 مشہور ویب سائٹس کو بلاک کر دیا تھا ، جن میں سے چند پر سے پابندی ہٹا لی گئی تھی(تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2015-03-22

More Technology Articles