PTCL, Bahria Town sign agreement to deploy ICT solutions

PTCL, Bahria Town Sign Agreement To Deploy ICT Solutions

پی ٹی سی ایل اور بحریہ ٹاؤن میں آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کیلئے معاہدہ طے پایا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے بحریہ ٹاؤن لاہور میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچراور خدمات کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے، شراکت داری سے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی پی ٹی سی ایل کی جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات بشمول وائس ٹیلیفونی، براڈ بینڈ انٹر نیٹ، سمارٹ ٹی وی کیساتھ ساتھ ای وی او براڈ بینڈ انٹر نیٹ سروس جیسی خدمات حاصل کر سکیں گے۔

معاہدے پر پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس آپریشنز آفیسر محمد نصراللہ اور بحریہ ٹاؤن کے ایڈ منسٹریٹر بریگیڈیئر احد مظفر شاہ نے پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشیدکی موجودگی میں دستخط کئے۔ پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ِارشید نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کامیابی کیساتھ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں مصروف عمل ہے اور اپنے صارفین اور شراکت داروں کے روشن مستقبل کی جانب کامیابی سے رہنما ئی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن لاہور کیساتھ پارٹنر شپ ہمارے لئے مسرت کن ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر احد مظفر شاہ نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی اور معروف ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کنندہ پی ٹی سی ایل کیساتھ اشتراک کررہی ہے،معاہدہ ہمیں آگے بڑھنے اور اپنے رہائشیوں کو مجموعی طور پر بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد دیگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-05

More Technology Articles