PTCL Caps EVO Customers

PTCL Caps EVO Customers

پی ٹی سی ایل نے ایو صارفین کیلئے ماہانہ ڈیٹا کی حد کم کر دی!!!

پی ٹی سی ایل نے اپنے موبائل براڈ بینڈ "ایو" کی ماہانہ ڈیٹا کی حد میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے. اور اب صارفین پرانے پیکجز پر بھی پہلے سے کم ڈیٹا استعمال کر سکیں گے.

پی ٹی سی ایل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق "پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے اپنے ایوووائرلیس کے صارفین کو تیز تر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے ڈیٹا پیکیجزکا اعلان کیا ہے۔

یہ پیکیجز صارفین کو پیک اور آ ف پیک دورانیے میں تیز رفتارانٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنا نے کیلئے متعا رف کر وائے گئے ہیں۔پی ٹی سی ایل ایوووائر لیس براڈ بینڈ سروس ملک کے 250سے زائد شہروں میں دستیاب ہے اور زیا دہ سے زیادہ لوگوں تک ٹیلی مواصلاتی سہو لیا ت کی فراہمی کیلئے اس کا دائرہ تیزی سے پھیلا یا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ڈیٹا پیکیج صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے جس سے مزید تیز ایچ ڈی وڈیو سٹریمنگ ،بہتر اپ لوڈز ، ڈاؤن لوڈز اور تیر تربراؤزنگ ممکن ہو سکے گی۔

صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرنے کیلئے تما م نئے اور پرانے ایوو کنکشنز پر 30GB اور 20GBفئیر یو زیج پا لیسی لا گوہوگی ۔یہ پیکیجز یکم جون 2014سے ہر طرح کی ایوو ڈیوائسز پر لاگو ہوں گے جن میں ایوووینگل ، ایوو9.3،ایوو3.1،ایوو ٹیب اور ایوو کلاؤڈ شامل ہیں ۔یہ خصو صی پیکیجز ملک کے تمام حصوں میں صارفین کو مسلسل تیز رفتار وائر لیس براڈ بینڈ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے متعا رف کر وائے گئے ہیں۔
"

پی ٹی سی ایل کے اس اعلان کے بعد وہ تمام صارین جو ماہانہ 2100 روپے ادا کر رہے تھے کی ماہانہ ڈیٹا لمٹ 30 جی بی کر دی گئی ہے، اور وہ صارفین جو ماہانہ 2100 سے کم ادا کر رہے تھے پر 20 جی بی ڈیٹا لمٹ عائد کر دی گئی ہے.

پی ٹی سی ایل کا یہ اقدام انتہائی غیر ضروری ہے، اسوقت پی ٹی سی ایل کے دس لاکھ سے زائد صارفین ایو براڈ بینڈ استعمال کر رہے ہیں. جن میں سے زیادہ تر وہ صارفین ہیں جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں کوئی اور معیاری انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہے. ایسے صارفین پر ڈیٹا کا بوجھ ڈالنا انتہائی غیر مقبول اقدام بن جائے گا، اور عین ممکن ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنے کنیکشن بند کروا دے.

دوسری طرف پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے انکشاف کیا ہے کہ تھری جی اور فور جی کے مہنگے ڈیٹا پیکیجز کی آمد کے بعد پی ٹی سی ایل نے بھی اپنے موبائل براڈ بینڈ ایو کی ڈیٹا لمٹ کم کر دی ہے، کیونکہ اسوقت دونوں ٹیکنالوجیز کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے. پی ٹی سی ایل اس فرق کو کم کرتے ہوئے اپنا منافع بڑھانا چاہتا ہے.

تاریخ اشاعت: 2014-06-04

More Technology Articles