PTCL Doubles the speed of its 4MBPs customers

PTCL Doubles The Speed Of Its 4MBPs Customers

پی ٹی سی ایل نے ڈی ایس ایل کی سپیڈ ڈبل کر دی!

پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کے لیے ڈی ایس ایل براڈ بینڈ کی رفتار 4MB سے بڑھا کر 8MB کر دی ہے اور وہ بھی بغیر کسی اضافی چارجز کے۔
یہ اعلان پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے، وہ تمام صارفین جو ابھی 4MB ڈی ایس ایل استعمال کر رہے ہیں انہیں خود بخود 8MB پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔اور وہ یہ تیز رفتار ڈی ایس ایل 31 جنوری 2015. تک بغیر کسی اضافی چارجز کے استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


1فروری 2015 کے بعد سے ان اپ گریڈڈ صارفین کو 2,500 روپے ماہانہ 30 جون 2015. تک ادا کرنا ہونگے۔لیکن1 جولائی2015 سے ان صارفین کو 8MB براڈ بینڈ استعمال کرنے کے لیے 2,999 روپے ماہانہ ادا کرنا ہونگے۔
اور جو صارفین یہ اضافی رقم ادا نہ کرنا چاہیں انہیں دوبارہ 4MB پر ڈاؤن گریڈ کر دیا جائے گا۔لیکن اس کے لیے انہیں پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر کال کر کے کہنا پڑے گا ورنہ اوپر بتائی گئی تاریخوں سے ان سے اضافی رقم چارج کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-10

More Technology Articles