PTCL Just Introduced Unlimited 100Mbps Broadband

PTCL Just Introduced Unlimited 100Mbps Broadband

پی ٹی سی ایل نےصرف 4,999روپے ماہانہ میں لامحدود 100 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ متعارف کرا دیا

پی ٹی سی ایل نے صرف 4999 روپے میں لامحدود 100Mbps انٹر نیٹ برانڈ بینڈ متعارف کرا دیا ہے۔تاہم اسے اپ گریڈڈ ایکسچینجیز پر صرف GPON (FTTH)اور ڈی ایس ایل پر متعارف کرایا گیاہے۔
اس سے پہلے پی ٹی سی ایل نے اپنے کور نیٹ کور اپ گریڈ کرنےکےلیے اربوں روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت پی ٹی سی ایل کاپر اور فائبر نیٹ ورک کو بھی بہتر کرے گا۔

اسی منصوبےکے تحت پی ٹی سی ایل چند مخصوص علاقوں میں 100 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ متعارف کرانے کے قابل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جیسے جیسے پی ٹی سی ایل کی دیگر ایکسچینجیز اپ گریڈ ہونگی یہ پیکیج بھی دیگر علاقوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈیشن اگلے سال کے شروع میں مکمل ہوجائے گی۔

PTCL GPON – FTTH Broadband Plans
• 5Mbps: Rs. 1,999
• 10Mbps: Rs. 2,599
• 20Mbps: Rs. 2,999
• 50Mbps: Rs. 3,999
• 100Mbps: Rs. 4,999

یاد رہے کہ نئے فائبر ٹو ہوم (جی پی او این ) کنکشن کی انسٹالیشن چارجیز 11999 روپے ہیں۔
اس کی کوریج کے بارے میں معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-06

More Technology Articles