PTCL Offers Cash Prizes Upto Rs 5 Million

PTCL Offers Cash Prizes Upto Rs 5 Million

پی ٹی سی ایل کی جانب سے 50 لاکھ روپے تک نقد انعام

پی ٹی سی ایل نے اپنے چارجی اور ایوو کے صارفین کے لیے ایوو لک پتی آفر (EVO Luck Patti offer) کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشکش کے تحت پی ٹی سی ایل 14 اگست 2015 تک صارفین کو روزانہ ایک لاکھ روپیہ انعام دے گا۔14 اگست 2015 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں بذریعہ قرعہ اندازی 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرکا کو نئی ایوو یا چارجی ڈیوائس خریدنی ہوگی یا ڈیوائس کو ری چارج کرنا ہو گا یا پھر پرانی ڈیوائس کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)


جیتنے والے خوش نصیبوں کو پی ٹی سی ایل اپنے نمبروں یعنی 051-1236سے مطلع کرے گا، صارفین کسی اور نمبر سے آنے والی کال پر کسی دھوکے کا شکار نہ ہوں۔انعام جیتنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ڈیوائس انعام جیتنے والے کی ملکیت میں ہو۔
چارجی ایل ٹی ای پاکستان کی تیزرفتار ترین وائرلیس براڈ بینڈ ڈیوائس ہے ۔ یہ ڈیوائس کراچی ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں صارفین کو 36 میگا بائٹ فی سیکنڈ کی زبردست رفتار سے انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ 3جی ایوو پاکستان کے 250 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-19

More Technology Articles