PTCL upgrades its 1MBPS customers to 2MBPS

PTCL Upgrades Its 1MBPS Customers To 2MBPS

پی ٹی سی ایل 1 Mbps کے پیکج کو Mbps 2 پر اپ گریڈ کر دیا!!!

پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کے لیے نہایت پرکشش آفر پیش کی ہے۔ اس نئی پیشکش کے مطابق پی ٹی سی ایل کے صارفین 1Mbps کی قیمت میں 2Mbps کی رفتار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں لیکن محدود مدت تک۔
یہ پیشکش پہلے سے موجود صارفین اور نئے صارفین دونوں کے لیے ہے۔آپ اس آفر سے 1250 روپے ماہانہ کی قیمت میں تین ماہ تک مستفید ہوسکتے ہیں۔1Mbps کے ریگولر صارفین خود بخود 2Mbps کی رفتار پر اپ گریڈ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)


اپریل 2015 کے بعد سے پروموشن پیریڈ ختم ہونے کے بعد2Mbps کی سپیڈ کو سبسکرائب کرنے کے لیے 1,549 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوگا اور صارفین جو مزید یہ آفر حاصل نا کرنا چاہیں وہ 1236 پر کال کر کے اپنے پرانے پیکج 1Mbps پر واپس آسکتے ہیں۔
2Mbps کی سپیڈ کے ساتھ پی ٹی سی ایل لامحدود ڈاؤلونڈز، ایک سنگل کلک کے ساتھ انٹر نیٹ تک رسائی، مہیا کرے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے آپ 0800-80800 پر کال کر سکتے ہیں۔نئے یوزرز کو سمارٹ سپوٹ پی ٹی سی ایل موڈیم کے لیے 1500 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ ماہانہ 1250 روپے اس کے علاوہ ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-23

More Technology Articles