Qualcomm Patches Critical Security Flaw but Millions of Devices Still Vulnerable

Qualcomm Patches Critical Security Flaw But Millions Of Devices Still Vulnerable

کوالکوم چپ سیٹ میں خرابی، لاکھوں ڈیوائسز متاثر

کوالکوم کے چپ سیٹ  سمارٹ فونز، ٹیبلس اور دوسری ڈیوائسز  میں استعمال ہوتے ہیں۔ کمپنی کے چپ سیٹ دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز میں استعمال ہو رہے ہیں لیکن ان میں موجود ایک خرابی کے باعث ہیکر  ڈیوائس کے روٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ خرابی کوالکوم کے 46 چپ سیٹس میں ہیں، جو بہت سے سمارٹ فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس اور سمارٹ واچز میں نصب ہیں۔
سیکورٹی بگ (CVE-2018-11976) کسی بھی حملہ آور کو  پرائیویٹ ڈیٹا اور حتی کہ کوالکوم سیکور ایگزی کیوشن  انوائرمنٹ (Qualcomm Secure Execution Environment) میں محفوظ انکرپشن کیز تک رسائی بھی دیتا ہے۔
کوالکوم نے اس خرابی  کےلیے پچھلے ماہ  پیچ جاری کیا ہے۔
یہ خرابی پہلی بار پچھلے سال مارچ میں سامنے آئی تھی۔ اسے  این سی سی گروپ کے سیکورٹی ریسرچر کیگان  ریان نے دریافت کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک وائٹ پیپر میں خرابی کی  وضاحت بھی کی اور بتایا کہ  انہوں نے روٹ کیے ہوئے نیکسس 5 ایکس  سمارٹ فون میں محفوظ  پرائیویٹ سیکورٹی کیز  حاصل کر لیں تھیں۔


گوگل نے اپریل 2019  کے سیکورٹی پیچ میں اس خرابی کو ٹھیک کیا ہے لیکن اینڈروئیڈ ڈیوائسز بنانے والی دوسری کمپنیاں اس معاملے میں کافی سست ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ کوالکوم چپس استعمال کرنےو الی لاکھوں اینڈروئیڈ ڈیوائسز ابھی بھی خطرے میں ہیں۔
کوالکوم سیکور ایگزی کیوشن  انوائرمنٹ  یا کیو ایس ای ای   ایسا محفوظ انوائرمنٹ فراہم کرتا ہے جہاں حساس ڈیٹا  بشمول انکرپشن کیز اور پاس ورڈز پراسس ہوتے ہیں۔
کیو ایس ای ای میں جو ایپ ڈیٹا محفوظ کرتی ہے، بس وہی اس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔یہ وائرس زدہ ایپس کو بھی حساس ڈیٹا تک رسائی سے روکتا ہے۔
کیو ایس ای ای  بنانے کا مقصد کسی کو بھی ڈیوائس کا پورا کنٹرول حاصل کرنےسے روکنا تھا لیکن حالیہ خرابی سے  یہ اس مقصد میں ناکام رہا ہے۔ اس خرابی کو استعمال کرنے کےلیےضروری ہے  کہ  حملہ آور موبائل کے روٹ تک رسائی رکھتا ہو، جو ناممکن نہیں ہے۔
اس خرابی نے  کوالکوم کے چپ سیٹس  سنیپ ڈریگن 200 سیریز، 400 سیریز، 625، 660، 670، 710، 820، 835 اور 845 کو بھی متاثر کیا ہے۔
ریان نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال ہی کوالکوم کو اس بارے میں خبردار کر دیا ھا۔ اس ماہ کے شروع میں کوالکوم نے اس خرابی کے لیے پیچ جاری کیا ہے۔ اب یہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں پر ہے کہ وہ  کب اس پیچ کو اپنی ڈیوائسز کےلیے جاری کرتےہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-26

More Technology Articles