Quarantined Students Spam Homework App with 1-Star Reviews to Get It Removed from App Store

Quarantined Students Spam Homework App With 1-Star Reviews To Get It Removed From App Store

گھروں میں بند ہزاروں بچوں نے ایپ سٹور سے ہوم ورک ایپ ہٹانے کے لیے منفی ریویو دینے شروع کر دئیے

چین کےصوبے  ووہان میں  کوویڈ-19 کورونا وائرس وبا کے باعث کئی شہر ہی قرنطینہ میں ہے۔ گھر میں قرنطینہ میں موجود بچوں کو  ان چھٹیوں کے دوران جو چیز سب سے زیادہ پریشان کر رہی ہے، وہ سکول سے ملنے والا کام ہے۔ 
اصل میں چینی حکام نے بچوں کو چھٹیاں دینے کےساتھ ہی اس طرح کےا قدامات کیے ہیں، جس سے اساتذہ موبائل ایپ کے ذریعے بچوں کو آن لائن  پڑھا سکتے ہیں اور انہیں ہوم ورک بھی دے سکتے ہیں۔
اس کام کے لیے ڈنگ ٹاک (Ding Talk) ایپلی کیشن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ایپلی کیشن علی بابا گروپ  کی بنائی ہوئی ہے۔ اس  ایپ سےا ساتذہ اور آجر اپنے طلباء اور ملازمین کو ہوم ورک اور دیگر کام سونپ سکتے ہیں۔ ا س ایپ میں  تصویر بھیج کر چیک ان کیا جا سکتا ہے  یا حاضری لگائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ سے اساتذہ  بچوں کو ویڈیو چیٹ کے  ذریعے لیکچر بھی دے سکتے ہیں۔

یہ ایپلی کیشن ایپ سٹور پر بہت کامیاب جا رہی تھی۔ اس کے ریویوز 5 میں سے 4.9 تھے۔ پھر بچوں کو کسی طرح معلوم ہوگیا کہ اگر کسی ایپ کے ریویو 1 سٹار ہو جائے  تو اسے ایپ سٹور سےہٹا دیا جاتا ہے۔ یہی سوچ کر بچوں نے اس  ایپلی کیشن کو ایپ سٹور سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی۔ راتوں رات اس ایپ کے حوالے سے ہزارو ں منفی ریویو آئے اور اس کی ریٹنگ 1.4 پر آ گئی۔
ایپ سٹور سے ہٹائے جانے کے خدشے کے پیش نظر ایپ کو بھی سوشل میڈیا پر درخواست کرنی پڑی کہ ”میں صرف 5 سال کی ہوں، پلیز مجھے قتل نہ کریں۔“۔
اس ایپ پر منفی ریویو دیتے ہوئے ایک بچے نے لکھا ”تصور کریں، آپ کو اس وقت ہوم ورک ملے جب آپ ممکنہ طور پر ایک بیماری سے مرنے والے ہوں“۔
دوسرے طلبا نے اس ایپ کو چھٹیاں خراب کرنے کی وجہ بتایا جبکہ کچھ نے اپنی حقیقی چھٹیوں کی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ہزاروں منفی تبصروں کے باوجود ڈنگ ٹاک ابھی تک  ایپ سٹور پر  ڈاؤن لوڈ اور انسٹالیشن کے لیے دستیاب ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-14

More Technology Articles