Raspberry Pi 2 is six times faster to bring PC power to pocketable projects

Raspberry Pi 2 Is Six Times Faster To Bring PC Power To Pocketable Projects

رسپبیری پائی 2 منظر عام پر آگیا

رسپبیری پائی ایسا چھوٹا کمپیوٹر ہے جس نے اپنی کم قیمت ،یعنی 25 اور 35 ڈالر، کی وجہ سے بہت شہرت پائی۔ اب رسپبیری پائی نے ایلیمنٹ 14 کے ساتھ مل کر رسپبیری پائی کا دوسرا ورژن رسپبیرپائی 2 کے نام جاری کیا ہے۔نیا ورژن پچھلے ورژن سے 6 گنا تیزرفتار ہے ۔

(جاری ہے)


اس میں 1 جی ریم اور براڈ کام کا کواڈ کور پراسیسر شامل کیا گیا ہے۔

نئے ورژن کا بوٹ ٹائم بھی پچھلے ورژن سے آدھا ہے۔اس ورژن میں GPIOپن کی بدولت چار یوایس بی ڈیوائس لگائی جا سکتی ہیں۔سب سے بڑھ کر ، نئے ماڈل کی قیمت وہی ہے جو پچھلے ماڈل کی تھی یعنی 35 ڈالر۔
رسپبیری پائی چونکہ زیادہ تر تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے اس لیے مائیکروسافٹ بھی نئے ماڈل کے لیے مفت ونڈوز 10 فراہم کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-03

More Technology Articles