rbi is looking into cryptocurrencies
ریزرو بینک آف انڈیا اپنی کرپٹو کرنسی جاری کرنے کا سوچ رہا ہے
بٹ کوائن کا وقت اچھا نہیں چل رہا، پہلے جے پی مورگن کے سربراہ کا بیان آیا کہ بٹ کوائن فراڈ ہے، پھر چین میں بٹ کوائن ایکسچینج کی بندش کی خبر نے بٹ کوائن کی قیمت میں زبردست کمی کردی ہے۔ اب اس حوالے سے ایک نئی خبر یہ ہے کہ بھارت کا مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا بٹ کوائن سے مطمئن نہیں ہے اور اپنی کرپٹو کرنسی جاری کرنے کا سوچ رہا ہے۔
یہ بات ریزرو بینک آف انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سودھارشن سن (Sudharshan Sen) نے ممبئی میں ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کو non-fiat کرپٹو کرنسیز کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی قدر کا تعین کوئی حکومتی ادارہ نہیں کرتا اور نہ حکومت ان کی قانونی حیثیت تسلیم کرتی ہے۔
(جاری ہے)
اس کے مقابلے میں fiat کرنسیز وہ کرنسیز ہوتی ہیں جنہیں حکومت جاری کرتے ہے اور انہیں مکمل قانونی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔
سدھارشن سین کا کہنا تھا کہ RBI ایک ایسی کرپٹو کرنسی جاری کرنے کے بارے میں سوچ بچار کررہا ہے جو کہ fiat ہو۔ اس طرح صارفین کو سائبر اسپیس میں لین دین کے لیے ایک قانونی حیثیت والی ڈیجیٹل کرنسی میسر آجائے گی۔
بھارت میں بٹ کوائن کی قانونی حیثیت کے حوالے سے RBI کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے بٹ کوائن یا کسی دوسری کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا اور چند بٹ کوائن ایکسچنیجز کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ تاہم ساتھ ہی بینک نے یہ بھی صارفین پر واضح کردیا ہے کہ ورچوئل کرنسیز میں سرمایہ کاری، انہیں بیچنا اور خریدنا خطرناک ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry