Refurbished Galaxy Note7 surfaces 3200mAh battery this time

Refurbished Galaxy Note7 Surfaces 3200mAh Battery This Time

ریفربشڈ گلیکسی نوٹ 7 کو 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا

کچھ دن پہلے ہی سام سنگ نے تصدیق کی تھی کہ وہ ریفربشڈ گلیکسی نوٹ 7 کو متعارف کرائے گا۔ ریفربشڈ نوٹ 7 کو شاید امریکا اور کئی دوسرے ممالک فروخت ہونے کی اجازت نہ دیں۔
سام سنگ نئے نوٹ 7 کو شاید نئے نام سے متعارف کرائے کیونکہ پرانے نام کے ساتھ ڈیوائس کی کچھ اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں۔ سام سنگ نے نئے گلیکسی نوٹ 7 کا ماڈل نمبر بھی بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ اسے N930 کی بجائے N935 ماڈل نمبر کے ساتھ متعارف کرائے گا۔
سام سنگ نئے ریفربشڈ گلیکسی نوٹ 7 کو 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ متعارف کرائے گا جو پچھلے ورژن سے 300 ایم اے ایچ کم ہے۔ گلیکسی نوٹ 7 کے پھٹنے کی ایک وجہ بیٹری کا ڈیوائس کی جسامت کے لحاظ سے بڑا ہونا بھی تھا۔ کم گنجائش کی بیٹری سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
سام سنگ نے ریفربشڈ گلیکسی نوٹ 7 کی دستیابی کے بارے میں ابھی مزید کچھ نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-08

More Technology Articles