Refurbished Samsung Galaxy Note7 already on sale in China

Refurbished Samsung Galaxy Note7 Already On Sale In China

سام سنگ نے چین میں ریفربشڈ نوٹ 7 کی فروخت شروع کردی

اگرچہ سام سنگ نے باقاعدہ طور پر ریفربشڈ گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت کا اعلان نہیں کیا لیکن یہ ڈیوائس پہلے ہی چین میں فروخت ہو رہی ہے۔ گلیکسی نوٹ 7 آر(Galaxy Note7R) یعنی گلیکسی نوٹ 7 ریفربشڈ کو چینی ریٹیلر ویب سائٹ پر دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ویب سائٹ کے اندراج کے مطابق ڈیوائس کی قیمت 3599 سے 3999 یوان (520 سے 580 ڈالر) ہے جو اصل ڈیوائس کی قیمت سے 2000 یوان (290 ڈالر) کم ہے جبکہ ڈیوائس کا ڈیزائن بالکل اصل جیسا ہی ہے، یعنی سام سنگ نے ڈیوائس میں صرف بیٹری ہی تبدیل کی ہے۔
گلیکسی نوٹ 7 آر کو دو ورژنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ ایک 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ہوگا جو یورپ، امریکا اور ایشیا بحرالکاہل میں لانچ کیا جائے گا۔ دوسرا ورژن 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ہوگا ۔

Refurbished Samsung Galaxy Note7 already on sale in China
تاریخ اشاعت: 2017-05-13

More Technology Articles