Replacement Samsung Galaxy Note 7 phone catches fire

Replacement Samsung Galaxy Note 7 Phone Catches Fire

سام سنگ کو سکون نہ ملا ۔تبدیل شدہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 میں بھی آگ لگ گئی

ساؤتھ ویسٹ ائیرلائنز کی پرواز 994 لوئس ویل سے بالٹیمور جانے والی پرواز تیار تھی کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 سے نکلنے والے دھویں کے باعث جہاز کو خالی کرا لیا گیا۔جب جہاز میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے جلنے کا واقعہ سامنے آیا تو تمام مسافر اور کریو کیبن کے دروازے سے باہر نکل گئے۔ ساؤتھ ویسٹ ائیر لائنز کے مطابق باہر نکلتے ہوئے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔


اگرچہ جہاز میں سام سنگ گلیکسی نوٹ کا پھٹنا نئی بات نہیں مگر اس واقعے کی اہم بات یہ ہے کہ پھٹنے والا سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 سام سنگ کی طرف سے تبدیل شدہ تھا۔
فون کے مالک برائن گرین کا کہنا ہے کہ اس نے 21 ستمبر کو اے ٹی اینڈ ٹی کے سٹور نے فون لیا تھا۔ باکس کی فوٹو گراف میں سیاہ چوکور بھی نظر آ رہی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ یہ تبدیل شدہ سیٹ ہے۔

(جاری ہے)

برائن کے مطابق کی اس کی بیٹری کا آئیکون بھی سبز تھا۔
برائن کا کہناہے کہ جہاز میں سوار ہوتے ہوئے عملے نے اسے فون بند کرنے کا کہا تو اس نے اسے بند کر کے اپنی جیب میں رکھ لیا مگر پھر اس سے دھواں نکلنے لگا۔اس نے فون جہاز کے فرش پر پھینک دیا، جس کے بعد ڈیوائس سے سرمئی اور سبز دھواں نکلنے لگا۔
برائن کا کہنا ہے کہ اس نےجب سے فون لیا ہے وہ اسے فون کے ساتھ ملنے والے وائرلیس چارجر سے چارج کر رہا ہے۔
جب فون جلا وہ 80فیصد چارج تھا۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ فون کا تجزیہ کیے بغیر جلنے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
برائن کا فون اس وقت لوئس ویل فائر ڈیپارٹمنٹ کے آتشزدگی یونٹ کے پاس ہے۔ یو ایس کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ برائن نے اب نوٹ 7 کو آئی فون 7 سے بدل لیا ہے۔

Replacement Samsung Galaxy Note 7 phone catches fire
تاریخ اشاعت: 2016-10-05

More Technology Articles