Researchers can 'steal' data by tracking a PC monitor's brightness

Researchers Can 'steal' Data By Tracking A PC Monitor's Brightness

محققین پی سی مانیٹر کی برائٹ نیس کو ٹریک کر کے ڈیٹا چرا سکتے ہیں

انٹرنیٹ یا نیٹ ورک سے جڑے کمپیوٹروں سے ڈیٹا چرانا تو  کوئی زیادہ حیرت انگیز بات نہیں لگتی لیکن اب محققین نے ایسا طریقہ دریافت کیا ہے، جس سے وہ ائیر گیپ کمپیوٹر، یعنی وہ کمپیوٹر جو کسی بھی قسم کے نیٹ ورک نہ جڑا ہو اور اس میں سے ڈیٹا کی منتقلی کا واحد ذریعہ یو ایس بی ڈرائیو وغیرہ ہو،  کے مانیٹر کی برائٹ نیس کو مانیٹر کر کے ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محققین نے اس کے لیے وائرس زدہ کمپیوٹر کی   ایل سی ڈی ڈیوائس پر ایک کیمرہ فوکس کیا اور پھر ایل سی ڈی مانیٹر کی آر جی بی کلر ویلیوز میں ہونے والی تبدیلیوں   کا پتا چلا لیا۔ یعنی نظریاتی طور پر آپ کسی بھی کمپیوٹر کو وائرس زدہ کر کے قریبی  سی سی ٹی وی کیمرے کو مانیٹر  پر مرکوز کر کے ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔تاہم اس طریقے سے کوئی بھی صارفین کی لاگ ان کی تفصیلات نہیں دیکھ سکتا۔اس طریقے میں گھر سے باہر بیٹھا ہوا ہیکر آپ کے  مانیٹر پر نظر آنے والے ڈیٹا کو دیکھ سکتا ہے، اس کے علاوہ کمپیوٹر پر کچھ نہیں کر سکتا۔

تاریخ اشاعت: 2020-02-10

More Technology Articles