robot beats I am not a robot Captcha test

Robot Beats I Am Not A Robot Captcha Test

مکینیکل روبوٹس آرم نے I am not a robot کیپچا کو شکست دے دی

ایک مکینیکل روبوٹکس آرم نے روبوٹس سے بچاؤ کے بنائے گئے خصوصی پاس ورڈ سسٹم کو ہرا دیا ہے۔
یوٹیوب کے صارف میٹ انسورتھ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مشینی بازو ایک سٹائلس استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے I am not a robot چیک باکس پر نشان لگا تا ہےا ور کمپیوٹر اس کےانسان ہونے کی تصدیق کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


اس پاس ورڈ سسٹم کو خصوصی طور پر سپام اور ویب سائٹس سے خود کار طور پر ڈیٹا جمع کرنے والے بوٹس سے روکنے کے لیے بنایا گیاہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مشینی  بازو  کمپیوٹر ماؤس پیڈ پر سلائیڈکرتا ہے اور پھر آن سکرین چیک باکس میں نشان لگا دیا ہے ، جس کے بعد سکرین پر ٹھیک ہے کہ نشان  کا سبز چیک مارک ظاہر ہو جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-27

More Technology Articles