Russia let loose killer robot

Russia Let Loose Killer Robot

روس کا قاتل روبوٹ 4 میل کے فاصلے سے کسی بھی انسان کو نشانہ بنا سکتا ہے

سینٹری گن سے بنا ایک خطرناک ہتھیار چار میل کے فاصلے سے بھی کسی بھی انسان کو نشانہ بنا کر ہلاک کر سکتا ہے۔
تباہ گن روبوٹ صرف 30 سیکنڈ میں فائر کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔یہ روبوٹ اپنے ٹارگٹ پر صرف گولیاں ہی نہیں بلکہ گرینڈ ز بھی فائر کر سکتا ہے۔
روسی فوج نے اس ہائی ٹیک دفاعی نظام کو کم بلندی پر اڑنے والے ڈرونز اور دوسرے ہوائی ہتھیاروں کے لیے بنایا ہے۔

(جاری ہے)


یہ روبوٹک ہتھیار ایسی ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے جو آسمان سے آنے والی کسی بھی چیز کو ہٹ کرنے سے پہلے اس کے فائر ہونے کی جگہ کا پتا چلا سکے۔
قاتل روبوٹ میں ریڈار، تھرمل امیجنگ ڈیوائس، رنگین اور بلیک اینڈ وائٹ کیمرے لگے ہیں ، جس سے روبوٹ کو مانیٹر کرنے والے فوجی اپنے ٹارگٹ کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
اس روبوٹ کو کئی مقاصد ، خاص طورپر سرحدوں اور آئل پائپ لائنوں کی حفاظت وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس روبوٹ نے تجربانی مراحل میں ہی ایک چور کو بھی کامیابی سے پکڑوایا ہے۔اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ روبوٹ دوستوں اور دشمنوں کی شناخت بھی کر سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-12

More Technology Articles